Wednesday, January 15, 2025
 

بنگلا دیش؛ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

 



بنگلا دیش کی عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں بری کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ڈھاکا میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سنایا۔ سپریم کورٹ نے 2018 کے ہائی کورٹ کی جانب سے خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں سزاؤں کو بھی کالعدم قرار دیدیا۔ بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے کرپشن کیسز میں خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان اور دیگر کو بھی بری کردیا۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا اور ان کے بیٹے پر 2001 سے 2006 کے دوران غیرملکی عطیات میں 1 لاکھ 73 ہزار ڈالر غبن کا الزام تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی خالدہ ضیا کو 31. 5 ملین ٹکا کے کرپشن کیس میں بھی بری کر دیا گیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل