Loading
فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران ٹی وی پریزینٹر ایلیونورا انکارڈونا نے ایک مرتبہ پھر نامناسب لباس کے باعث سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا نے میچ کے دوران نامناسب مختصر لباس پہنا جس نے سوشل میڈیا پر تنقید کو جنم دیا۔ خاتون میزبان میچ کے دوران سائیڈ لائن رپورٹنگ کررہی تھیں جب انہوں نے نہایتی مختصر لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا۔ مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی واقعہ ایتھلیٹیکو میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کررہی تھیں۔ اس میچ میں پیرس سینٹ جرمن نے میڈرڈ کو 0-4 سے شکست دی، تاہم شائقین کی توجہ میچ سے زیادہ ٹی وی پریزینٹر پر دیکھائی دیں۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کی فٹبال ٹیم سے ملاقات؛ کیا ٹیم میں کوئی ٹرانس جینڈر خاتون ہے! واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کو صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں 'نئی ڈیلیٹا لیوٹا' کا خطاب دیا۔ مزید پڑھیں: 17 سالہ فٹبالر سے 30 سالہ ائیرہوسٹس کے تعلقات؛ قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں قبل ازیں 30 مارچ 2025 کو بھی ٹی وی پریزینٹر ٹرانس پیرنٹ' متنازع لباس پہننے رپورٹ کررہی تھیں تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل