Wednesday, June 03, 2026
 

ٹیسٹ میچز میں سرخ کی جگہ پنک گیند کے استعمال کی منظوری

 



  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ میں خراب روشنی کے باعث ضائع ہونے والے وقت کو کم کرنے کے لیے ایک اہم آزمائشی اقدام کی منظوری دے دی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت ایسے ٹیسٹ میچز میں جہاں خراب روشنی کے باعث کھیل متاثر ہونے کا خدشہ ہو، میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کی رضامندی سے سرخ گیند کے بجائے گلابی گیند استعمال کی جا سکے گی۔ یہ فیصلہ احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا۔         View this post on Instagram                       گلابی گیند اب تک صرف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز میں استعمال ہوتی رہی ہے تاہم نئے تجربے کا مقصد فلڈ لائٹس میں کھیل جاری رکھنا اور خراب روشنی کے سبب ضائع ہونے والے اوورز کو کم کرنا ہے۔ آئی سی سی نے اس کے علاوہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیڈ کوچز یا نامزد سپورٹ اسٹاف کو ڈرنکس بریک کے دوران میدان میں آ کر کھلاڑیوں سے مشاورت کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ مزید برآں، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اننگز کے درمیان وقفہ 15 منٹ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ لیگ سائیڈ وائیڈ گیندوں کے فیصلوں کے لیے گائیڈ لائنز کے استعمال کو مستقل قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ مشکوک باؤلنگ ایکشن کی جانچ کے لیے امپائرز کو ہاک آئی ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل