Friday, June 05, 2026
 

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز فاسٹ بولرز نے تباہی مچادی

 



لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے کے ابتدائی روز تیز گیند بازوں کا راج رہا اور دونوں ٹیموں کی بیٹنگ مشکلات کا شکار دکھائی دی۔ دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنا لیے تھے اور وہ انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور سے 79 رنز پیچھے ہے۔ اس سے قبل بارش سے متاثرہ دن میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ England’s quicks turn the tide with a fiery response on the opening day at Lord's ????#WTC27 | ????: https://t.co/QE0WQyonC8 pic.twitter.com/CIHf4N9noF — ICC (@ICC) June 4, 2026 نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے۔ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ابتدائی مراحل میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، جب ایمیلیو گے، بین ڈکٹ، جیکب بیتھل اور جو روٹ جلد پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں کپتان بین اسٹوکس اور دیگر کھلاڑی بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا۔ طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے اولی رابنسن نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کر لیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور کیویز کو شدید دباؤ میں دھکیل دیا۔ گلین فلپس اور نیتھن اسمتھ نے ساتویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست شراکت قائم کر کے ٹیم کو مزید نقصان سے بچایا تاہم خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گی

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل