Friday, June 05, 2026
 

پرو ہاکی لیگ کیلیے روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

 



پرو ہاکی لیگ کے لیے روانگی سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق حنان شاہد اور سفیان خان انجریز کی وجہ سے لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ہیڈ کوچ منظور الحسن نے کھلاڑیوں کی انجریز کی تصدیق کردی۔ حنان شاہد کی ہیمسٹرنگ انجری نےایک بار پھر ان کے لیے مسائل میں اضافہ کیا ہے جبکہ سفیان خان  کو گھٹنے میں دوبارہ تکلیف ہوگئی ہے۔ ان دونوں کی جگہ عبدالمنان اور بشارت علی کو لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں بلالیا گیا ہے۔ پرو ہاکی لیگ کے لیے ٹیم کی روانگی 9 جون کو شیڈول ہے جہاں اسپین اور بیلیجیم کے ساتھ دو دو میچز کھیلے جانے ہیں۔ اس کے بعد لندن میں انلگینڈ اور بھارت سے بھی دو دو میچز شیڈول ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل