Wednesday, March 12, 2025
 

امریکی صدر کو عدالتی محاذ پر دھچکا، یو ایس ایڈ، شہریت سے متعلق آرڈرز پر عملدرآمد روک دیا گیا

 



امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے یو ایس ایڈ کے ہزاروں کارکنوں کو چھٹی پر بھیجنے اور شہریت سے متعلق آرڈرز پر عمل درآمد روک دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ارب پتی معاون ایلون مسک کے امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی کو ختم کرنے کے منصوبے کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ایجنسی کے ہزاروں ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کے منصوبے کو عارضی طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔ پہلی مدت صدارت میں ٹرمپ کے تعینات کردہ امریکی ڈسٹرکٹ جج کارل نکولس نے بھی اس حکم پر عمل درآمد روکنے سے اتفاق کیا جس کے تحت حکومت یو ایس ایڈ کے ہزاروں بیرون ملک مقیم  ملامین کو انتظامیہ صرف 30 دن کی انتظامی چھٹی دینا چاہتی تھی تاکہ وہ اپنے خاندانوں کو سرکاری خرچ پر واپس امریکا منتقل کیا جا سکے۔ جج نے کہا کہ ان اقدامات سے امریکی ورکز، ان کے شریک حیات اور بچوں کو غیر ضروری خطرے اور اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب سیئٹل کے ایک وفاقی جج نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا جس میں پیدائشی حق شہریت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عدالت نے مبینہ طور پر کہا کہ ٹرمپ آئین کے ساتھ "پالیسی گیم" کھیلنے کے لیے قانون کی حکمرانی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج  کا ابتدائی یہ حکم میری لینڈ  کے وفاقی جج کی جانب سے اسی طرح کا حکم جاری کرنے کے بعد بڑے امیگریشن کریک ڈاؤن  کے حوالے سے امریکی قانون میں تبدیلی کی ٹرمپ کی کوششوں کو دوسرا بڑا قانونی دھچکا ہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سیئٹل میں ہونے والی سماعت کے دوران جج نے کہا یہ بات پہلے سے زیادہ واضح ہو گئی کہ ہمارے صدر کے لیے قانون کی حکمرانی پالیسی اہداف کی راہ میں رکاوٹ ہے، ان کے مطابق قانون کی حکمرانی کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے چاہے وہ سیاسی یا ذاتی فائدے کے لیے ہو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل