Loading
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اپنے بیٹے جیت اڈانی کی شادی سادگی سے کرکے مثال قائم کردی۔ گوتم اڈانی نے شادی پر خرچہ کرنے کے بجائے 300 ارب (بھارتی روپے) سے زائد کی خطیر رقم مختلف سماجی منصوبوں کے لیے عطیہ کردی جو صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے بڑے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ جیت اڈانی اور دیوا جیمین شاہ کی شادی احمد آباد کے بیلویڈیر کلب میں سادگی سے انجام پائی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔ سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور فلمی ستاروں سمیت کوئی بڑی شخصیت مدعو نہیں کی گئی۔ شادی سے دو دن قبل گوتم اڈانی نے "منگل سیوا" نامی منصوبہ متعارف کرایا جس کے تحت ہر سال 500 معذور نئی نویلی دلہنوں کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ گوتم اڈانی کے اس فلاحی اقدام کو دولت کی نمود و نمائش کے بجائے سماجی بھلائی کے لیے مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھارت کے ہی ایک اور امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات پر اربوں ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی تھی مگر گوتم اڈانی نے بالکل اسکے برعکس عمل کیا ہے جو دونوں کی ترجیحات کو واضح کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل