Wednesday, April 23, 2025
 

بھارت: گجرات میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

 



بھارتی ریاست گجرات میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات میں ٹرینر ایئرکرافٹ تباہ ہوا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ نجی ایوی ایشن اکیڈمی سے تعلق رکھنے والا تربیتی سہ پہر کے وقت ریاست گجرات کے امریلی ضلع کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اہلکار کے مطابق طیارہ کھلے پلاٹ میں گرنے سے پہلے درخت پر گرا۔ امریلی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب ہوائی جہاز امریلی قصبے کے گریہ روڈ علاقے رہائشی علاقے میں گرا جس سے ٹرینی پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ تنہا پرواز کر رہا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ طیارے نے امریلی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی، شاستری نگر علاقے کے قریب گر کر تباہ ہونے کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی اور وہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی ایوی ایشن اکیڈمی امریلی ہوائی اڈے سے پائلٹ کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ مقامی پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرنے اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جائے حادثہ پر پہنچے والے فائر آفیسر نے بتایا کہ مقامی فائر بریگیڈ کی 4  ٹیمیں ہوائی جہاز کے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہوائی جہاز میں آگ لگنے کے بارے میں جاننے کے بعد شاستری نگر پہنچیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل