Tuesday, July 01, 2025
 

سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر تعینات کردیا

 



ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل محمد کریمی کو پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا ہے۔ خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل محمد کریمی کو میجر جنرل محمد پاکپور کی جگہ کمانڈر تعینات کردیا ہے، جنہیں پاسداران انقلاب کا کمانڈر مقرر کردیا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر نے اعلامیے میں نئے کمانڈر کے تجربے اور خوبیوں کا بھی ذکر کیا ہے، انہیں پاسداران انقلاب کی بری فورس کی صلاحیتیں بڑھانے اور تمام شعبوں میں تیاریوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران پر کیے گئے بلاجواز حملے میں تہران میں پاسداران انقلاب کی مرکزی قیادت شہید ہوگئی تھی اور ایرانی دارالحکومت میں کئی عمارتیں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔ اسرائیل کے حملے میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جرنل حسین سلامی، ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد، پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس فورس کے کمانڈر میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ اور9 ایرانی جوہری سائنس دان شہید ہوگئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل