Loading
بنگلورو: بھارت میں 20 سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ پر اندھے اعتماد اور شادی کے جھانسے میں آکر کروڑوں روپے سے محروم ہوگئی۔ بوائے فرینڈ نے اسے بلیک میل کرنے کے لیے اس کے ساتھ جنسی تعلق کی ویڈیوز استعمال کیں اور اسے بلیک میل کرکے اس سے زیورات، مہنگی گھڑیاں اور یہاں تک کہ ایک مہنگی کار بھی لوٹ لی۔ یہ بلیک میلنگ کئی مہینوں تک جاری رہی، یہاں تک کہ لڑکی مزید برداشت نہ کر پائی اور میں پولیس سے مدد کے لئے رجوع کیا، جس کے بعد لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان موہن کمار کو اپنی گرل فرینڈ کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے 8 کروڑ 20 لاکھ روپے (ڈھائی کروڑ بھارتی روپے) ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے بلیک میلر کو اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے روکنے کے لیے جیولری، قیمتی گھڑیاں اور یہاں تک کہ ایک لگژری گاڑی بھی دی۔ پولیس افسران نے بتایا کہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ موہن کمار سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ دونوں بورڈنگ اسکول میں پڑھتے تھے۔ وہ اچھے دوست بن گئے تھے، لیکن پھر رابطہ ٹوٹ گیا۔ برسوں بعد دوبارہ ملے اور محبت میں مبتلا ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم موہن کمار نے لڑکی کو شادی کا جھانسے دے کر ایک ٹرپ پر لے گیا، جہاں اس نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور وعدہ کیا کہ وہ انہیں خفیہ رکھے گا۔ موہن کمار نے لڑکی سے کہا تھا کہ وہ اس سے شادی کرے گا، اور پھر دونوں نے مختلف مقامات پر چھٹیاں گزاریں۔ ان چھٹیوں کے دوران، موہن کمار نے ان دونوں کی نجی ویڈیوز بنائیں اور اسے یہ یقین دلایا کہ یہ ویڈیوز صرف اس کے لیے ہیں۔ تاہم ٹرپ کے بعد موہن کمار نے ان ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور پیسوں کا مطالبہ کیا۔ خوف کے مارے لڑکی نے چند ماہ کے دوران ملزم کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 57 لاکھ روپے دیے۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے سب سے پہلے اپنی دادی کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے موہن کمار کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے، اور پھر مختلف مواقع پر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے نقد بھی دیے۔ موہن کمار کی مطالبات کا سلسلہ نہیں رکا، اور اس نے لڑکی سے قیمتی گھڑیاں، جواہرات اور ایک لگژری کار بھی مانگ لیں۔ اس نے کئی بار پیسہ اپنے والد کے اکاؤنٹ میں بھی منتقل کرایا۔ جب لڑکی موہن کمار کی مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آ گئی، تو اس نے بنگلورو پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم موہن کمار کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ بنگلورو پولیس کمشنر بی دایانند نے کہا، "یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جرم تھا۔ ملزم نے 2.57 کروڑ روپے کی بلیک میلنگ کی، جس میں سے 80 لاکھ روپے اس سے واپس برآمد کرلیے گئے ہیں۔"
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل