Sunday, May 03, 2026
 

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہ

 



سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج کم ہو گئی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 614ڈالر کی سطح پر آگئی  جب کہ مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 200روپے کی کمی سے 4لاکھ 83ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔ سی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 172روپے گھٹ کر 4لاکھ 14ہزار 747روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 193 روپے کے اضافے سے 8ہزار 14 روپے کی سطح پر آگئی  جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 165روپے کے اضافے سے 7ہزار 870روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل