Sunday, September 21, 2025
 

سیٹ پر گر کر زخمی ہونے والے معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے

 



بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور مزاحیہ کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والے روبو شنکر 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روبو شنکر فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں چنئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تاہم جمعرات کی رات وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کی موت ہاضمے کی نالی میں خون بہنے اور متعدد اعضاء کے ناکارہ ہونے کے باعث ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور حال ہی میں یرقان سے صحت یاب ہوئے تھے۔ روبو شنکر نے 1997 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ابتدا میں انہوں نے تامل فلموں میں چھوٹے کردار نبھائے، لیکن بعد ازاں سپورٹنگ رولز اور کامیڈی کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ وہ ٹی وی شوز میں اپنے منفرد روبوٹ ڈانس کی بدولت "روبو" شنکر کہلائے۔ ان کی آخری رسومات جمعہ کے روز چنئی میں ادا کی گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل