Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر منشیات اسمگلرز کی ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’سوشل ٹروتھ‘‘ پر بتایا کہ وزارتِ جنگ نے ساؤتھ کمانڈ کے دائرۂ کار میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگلرز کی کشتی تباہ کی۔ ان کے مطابق اس آپریشن میں تین اسمگلر مارے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹوں کے مطابق کارروائی ان اسمگلرز کے خلاف کی گئی جو ایک دہشت گرد تنظیم سے وابستہ تھے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس آپریشن کے دوران امریکی افواج کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کشتی کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی ساؤدرن کمانڈ کی ذمے داری کیریبین سمندر اور جنوبی امریکا کے علاقے کی نگرانی اور حفاظت ہے۔ یہ واقعہ رواں ماہ اس نوعیت کی تیسری کارروائی ہے۔ اس سے قبل 2 ستمبر کو بھی ایک کشتی تباہ کی گئی تھی، جس میں امریکی دعوے کے مطابق وینزویلا سے تعلق رکھنے والے گینگ کے 11 افراد مارے گئے تھے۔ تاہم، وینزویلا نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل