Loading
راولپنڈی میں نو سے چودہ سال لڑکیوں کیلئے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گجر خان میں 82% کوریج، 20337 بچیاں ویکسینیٹڈ جبکہ 1195 رہ گئی ہیں۔ کہوٹہ میں 82% کوریج، 6663 بچیاں ویکسینیٹڈ، 295 رہ گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ کلر سیداں میں 56% کوریج، 4502 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 1145 رہ گئیں جبکہ کوٹلی ستیاں میں 87% کوریج، 3819 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 264 رہ گئیں ہیں۔ مری کی بات کی جائے تو 72% کوریج، 6211 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 482 رہ گئیں۔ راولپنڈی کینٹ میں 82% کوریج، 28037 بچیاں ویکسینیٹڈ، 1687 بچیاں ویکسینیشن کرانے سے رہ گئیں ہیں۔ راولپنڈی سٹی میں 82% کوریج، 33129 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 2324 رہ گئیں جبکہ راولپنڈی رورل میں 63% کوریج، 27892 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 2342 رہ گئیں ہیں۔ ٹیکسلا میں 72% کوریج، 17866 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 1513 رہ گئیں۔ مجموعی طور پر 75% کوریج، 148456 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 11247 رہ گئیں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل