Saturday, April 05, 2025
 

آلاصف اسکوائر میں کسٹمز اور رینجرز کی کارروائی، اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹس، نسوار برآمد

 



آلاصف اسکوائر میں کسٹمز اور رینجرز کی کارروائی، اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹس، نسوار برآمد ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ کارروائی حساس ادارے کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر سچل رینجر کے اشتراک سے الآصف اسکوائر کی دکانوں پر کیا گیا۔ چھاپے کے دوران 3کروڑ 79لاکھ روپے کا اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ اشیاء میں مختلف غیر ملکی برانڈز کے اسمگل شدہ 70ہزار سگریٹس کے پیکٹ، 4850 پیکٹ بھارتی گٹکا اور نسوار کے 1145 پیکٹس بھی برآمد کیے گئے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے تمام اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرنے کے بعد تین مزدا ٹرکوں کے ذریعے اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کر دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل