Loading
وفاقی دارالحکومت میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیویٹ ہو یا سرکاری، بلاتفریق کاروائی کی جائے گی ۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضح احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کے لیے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی تھانے میں بند ہوں گی۔ مقدمات کے اندراج کے علاوہ لائسنس کے حصول تک کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گرفتار ہونے والے نجی یا سرکاری ڈرائیور کی شخصی ضمانت بھی نہیں ہو سکے گی۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والے کوکم ازکم ایک رات حوالات میں گزارنی پڑے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل