Thursday, July 16, 2026
 

اینکر ریحان طارق کی توہینِ مذہب کے مقدمے میں بعد از گرفتاری  ضمانت کی درخواست خارج

 



اینکر ریحان طارق کی توہینِ مذہب کے مقدمے میں بعد از گرفتاری  ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی۔ ضلع کچہری لاہور  میں اینکر ریحان طارق کی توہین مذہب کے مقدمے میں ضمانت بعد ازگرفتاری  کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا ۔ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے توہین مذہب کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کے مطابق مقدمے میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت  ہیں ۔ سوال سے توہین ثابت نہیں ہوتی۔ سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے پراسکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل