Thursday, July 16, 2026
 

ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے  ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 



جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے 3 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو پیش کیا۔ ملزمان میں سریش عرف ساگر، رام چند اور انیل شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، لہٰذا استدعا ہے ریمانڈ دیا جائے۔  عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو چیمبر میں لے کر آیا جائے، تاکہ شکل دیکھی جا سکے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 7 روز  کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ دوران س،اعت ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے پراسیکیوٹر حسن بھٹی نے درخواست جمع کرادی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل