Thursday, July 16, 2026
 

کراچی ایڈمن سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم

 



سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایڈمن سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تعمیرات روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ درخواست شیخ اظہر کے وکیل عفان عزیز ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ بلڈر ریاض بٹلہ اور حسن بٹلہ رہائشی پلاٹوں 5 منزلہ عمارتیں بنا رہے ہیں، دونوں پلاٹوں پر پینٹ ہاؤس بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں گراؤنڈ پلس ون کی اجازت ہے۔ جسٹس عدنان الکریم نے ریمارکس دیے کہ بلڈرز کو رہائشی علاقے پر کمرشل تعمیرات کی اجازت کس نے دی۔ عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس بھی جاری کر دیے جبکہ حکم دیا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرایا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل