Thursday, July 16, 2026
 

کراچی: مسلح ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکل چھین کرفرار، شہریوں نے گاڑی میں ملزمان کا تعاقب شروع کردیا

 



گلستان جوہرمیں مسلح ملزمان شہریوں سےموٹرسائیکل چھین کرفراررہے تھے کہ متاثرہ شہریوں نے گاڑی میں ملزمان کا تعاقب شروع کردیا، گاڑی میں سوارمتاثرہ شہریوں نے موٹرسائیکل سوارڈاکووں کو ٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار ملزمان فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوگئے اس دوران تعاقب کرتے شہریوں اورموقع پرموجود مشتعل شہریوں کی جانب سے بھی ملزمان کو شدید تشدد کانشانہ بنایا گیا جس کے باعث ایک ملزم موقع پرہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرتھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 9 گل محمد چوک کے قریب لوٹ مارکرکے فرار ہونے والے موٹرسائیکل سوار ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی زخمی ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورہلاک و زخمی  حالت میں گرفتارملزم کو فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا،ایس ایچ اوگلستان جوہرکامران قریشی کے مطابق ہلاک و زخمی ملزمان سچل تھانے کی حدود سے شہریوں سے موٹر سائیکل چھین کرفرار ہورہے تھے کہ متاثرہ شہریوں نےگاڑی میں ملزمان کا تعاقب  شروع کردیا۔ گلستان جوہر بلاک 9 گل محمد چوک کے قریب کار سوار شہریوں نے موٹرسائیکل سوارڈاکووں کو ٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار ملزمان فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوگئے اس دوران تعاقب کرتے شہریوں اور موقع پرموجود مشتعل شہریوں کی جانب سے بھی ملزمان کو شدید تشدد کانشانہ بنایا گیا جس کے باعث ایک ملزم موقع پر ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ایس ایچ او نے بتایاکہ ہلاک ملزم کی شناخت24 سالہ  شہزاد علی ولد محمد رمضان اورزخمی ملزم کی شناخت 22 سالہ عامر علی  ولد محمد اسماعیل کے نام سے کی گئی ہلاک و زخمی ملزمان کے قبضے سے سچل تھانے کی حدود سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہلاک و زخمی ملزمان  کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اورواقعے کی مزید معلومات بھی اکٹھا کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل