Tuesday, July 01, 2025
 

پاکستان نے نیشنز کپ والی بال میں چائنیز تائپے کو شکست دیدی

 



پاکستان نے نیشنز کپ والی بال میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔ قومی ٹیم نے چائنیز تائپے کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی کامیاب پیش قدمی جاری رکھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بحرین میں جاری نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو سخت مقابلے کے بعد 2-3سے شکست دے دی۔  پاکستان نے  اپنے پہلے میچ میں فلپائن کی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل