Sunday, June 29, 2025
 

تھرڈ امپائر پر تنقید، ویسٹ انڈین کوچ سیمی بڑی مشکل میں پھنس گئے

 



ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تھرڈ امپائر پر تنقید کرنے پر ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں ڈیرن سیمی ٹی وی امپائر کے دو فیصلوں بالخصوص دوسرے کپتان روسٹن چیز کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ دوسرے دن کے کھیل کے بعد ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ انہیں ایڈرین ہولڈ سٹاک کی امپائرنگ پر انگلینڈ کےخلاف حال ہی میں کھیلی گئی ون  ڈے سیریز کے بعد سے تحفظات ہیں۔ ڈیرن سیمی کو آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 2.7 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کا تعلق ’انٹرنیشنل میچ میں ہونے والے کسی واقعے یا کسی کھلاڑی، پلیئر سپورٹ پرسن، میچ آفیشل یا انٹرنیشنل میچ میں شریک ٹیم کےحوالے سے عوامی سطح پر تنقید یا نامناسب تبصرہ کرنے سے ہے‘۔ ویسٹ انڈین کوچ پر پہلےدرجے کی خلاف ورزی کے سبب میچ فیس کا 15 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔ یہ ڈیرن سیمی کی  گزشتہ 24 ماہ میں پہلی خلاف ورزی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل