Tuesday, October 14, 2025
 

دہلی ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

 



بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے۔ دہلی میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 78 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالئے۔ سائی ہوپ 92 اور روسٹن چیز 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 173 رنز دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا، جے ڈی کیمپبیل 87 اور سائی ہوپ 66 رنز کے ساتھ بیٹنگ کیلئے آئے۔ 212 رنز پر ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ گری جب کیمپبیل 115 رنز بناکر جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 518/5 پر ڈکلیئر کی تھی، جس کے جواب میں کیریبین ٹیم 248 رنز پر آل آؤٹ ہوکر 270 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔ بھارت کی جانب سے یشسوی جیسوال 175 اور کپتان شبمن گل ناقابل شکست 129 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل