Wednesday, March 11, 2026
 

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کا اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کا اعلان

 



سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سوفی شائن کے ساتھ اپنی باضابطہ منگنی کا اعلان کردیا۔  بھارتی سابق اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا۔ سوفی شائن نے شیکھر دھون کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو گئی اور دونوں نے اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔ شیکھر دھون نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مشترکہ مسکراہٹوں سے مشترکہ خوابوں تک، ہماری منگنی پر محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا بہت شکریہ، ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ چلنے کا انتخاب کر لیا۔         View this post on Instagram                       رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون اور سوفی شائن کافی عرصے سے تعلق میں ہیں اور گزشتہ سال ہی اپنے تعلق کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ دونوں کو دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے ایک میچ کے دوران ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ ممکنہ طور پر یہ جوڑا فروری 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ شیکھر دھون نے اپنی سابق اہلیہ عائشہ مکھرجی سے اکتوبر 2023 میں طلاق لی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے سے دو برس تک ملاقات نہ ہونے کا بھی ذکر کیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل