Loading
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جب کہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 205ڈالر کی سطح پر آگئی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 700روپے کے اضافے سے 5لاکھ 43ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172روپے بڑھ کر 4لاکھ 65ہزار 759روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 9ہزار 354 روپے کی سطح پر مستحکم رہیں، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 8ہزار 019روپے کی سطح پر مستحکم رہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل