Wednesday, March 11, 2026
 

لندن میں فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے القدس مارچ پر پابندی عائد

 



لندن میں فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے القدس مارچ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری کے پیش نظر مارچ پر پابندی کی درخواست دی تھی۔ وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ یہ فیصلہ ممکنہ بدامنی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ شبانہ محمود کے مطابق سالانہ الوداع مارچ بعض حلقوں میں ایران کی حمایت میں سمجھا جاتا ہے، تاہم مارچ کے منتظمین کا مؤقف ہے کہ یہ ریلی فلسطین کی حمایت میں نکالی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کو سخت شرائط کے تحت کسی ایک مقام پر کھڑے ہو کر احتجاج کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب فیصل بوڈی، کمشنر اسلامک ہیومن رائٹس نے القدس مارچ پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج اظہار رائے کے لیے بہت برا دن ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل