Loading
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین اور سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہوگئی جو لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز فائیو میں واقع ہے۔
یہ رہائش گاہ جدید اور نیو کلاسیکل طرز تعمیر کا حسین امتزاج ہے جس نے اپنے منفرد ڈیزائن اور جدید سہولیات کے باعث خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس شاندار گھر میں کشادہ بیڈرومز، وسیع ہالز اور ایک خصوصی ٹرافی روم بھی شامل ہے جہاں بابراعظم کے کرکٹ کیریئر کی نمایاں کامیابیوں اور اعزازات کو خوبصورتی سے آویزاں کیا گیا ہے۔ گھر کے اندرونی حصوں میں کشادگی، سادگی اور ہم آہنگی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔
رہائش گاہ کا مرکزی داخلی دروازہ، نفیس فنشنگ اور صاف ستھری لائنز اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہیں، جبکہ جدید سہولیات کے ساتھ متوازن ڈیزائن اسے ایک منفرد شناخت فراہم کرتا ہے۔
نئے گھر کی تکمیل پر بابراعظم کے والد اعظم صدیق کی جانب سے ایک جذباتی پیغام بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر معروف مصنف خلیل جبران کی تحریر کا اردو ترجمہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:
گھر اینٹوں سے نہیں بلکہ رہنے والوں سے بنتے ہیں اور خدا ان پیشانیوں کو پسند کرتا ہے جو اس کے حضور جھکتی ہیں۔ اعظم صدیق نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ یہ گھر ہمیشہ خوشیوں سے آباد رہے اور اس کا ہر گوشہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہو۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل