Thursday, July 02, 2026
 

فیفا ورلڈکپ: امریکا میں ارجنٹائن ٹیم کی سخت تلاشی، میسی حیران پریشان ہنستے رہے

 



فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران امریکا میں بعض اسٹار کھلاڑیوں سمیت مختلف ٹیموں کی مجرمانہ انداز میں تلاشی پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ امریکا کے مختلف ایئرپورٹس کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں سینیگال، ازبکستان اور جرمن ٹیم کو سخت تلاشی کے عمل سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ عراق اور ایران کی ٹیم کو بھی ایئرپورٹ پر امیگریشن مسائل کا سامنا رہا، بعض کھلاڑیوں کو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے عمل سے گزرنا پڑا جبکہ سپورٹ اسٹاف کے کئی ممبران کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔ سب سے پہلے سینیگال ٹیم کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سینیگال کے کھلاڑیوں کو ٹیم کی جرسیوں میں ہوائی اڈے کے رن وے پر اپنے سامان کے قریب کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جہاں سیکیورٹی اہلکار ان کی جانچ پڑتال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی کھلاڑیوں کے ٹرمینل میں داخل ہونے سے قبل کی گئی تھی۔ https://x.com/PolymarketFC/status/2064124174038172142 اسی طرح ازبکستان کی ٹیم کی نیدرلینڈز کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے آمد کے موقع پر سراغ رساں کتوں اور جدید سیکیورٹی آلات کے ذریعے تلاشی لی گئی۔ https://x.com/ESPN_CENAM/status/2064064378257686678 طاقتور ترین یورپی ملک جرمنی کی ٹیم بھی امریکی امیگریشن حکام کی سخت سیکیورٹی جانچ سے نہ بچ سکی۔ آئیوری کوسٹ کے خلاف اہم میچ سے قبل جرمن ٹیم کو ٹورنٹو روانگی کے دوران سخت سیکیورٹی مراحل سے گزرنا پڑا۔ https://x.com/MarioNawfal/status/2068153612237176874?s=20 اب سپر اسٹار لیونل میسی کی چیمپیئن ٹیم ارجنٹینا کو بھی جرمن ٹیم جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا جب جہاز میں بیٹھنے سے قبل ان کی سخت تلاشی لی گئی۔ اس صورتحال میں لیونل میسی پہلے تو کچھ حیران ہوئے تاہم پھر اسی حیرانی کے عالم میں ہنسنے لگے۔ https://x.com/JoshChavis65/status/2072424666807816473?s=20 سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا کہ میسی جیسے کھلاڑی کو اتنی سخت تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل