Thursday, July 02, 2026
 

بھارتی چینل سن ٹی وی نیٹ ورک بھی ہیک، اسکرین پر پاکستانی پرچم کا بینر چلا دیا گیا

 



بھارت کے سن ٹی وی نیٹ ورک کو ہیکرز نے ہیک کرکے اس کی نشریات معطل کر دیں، سائبرحملہ آوروں نے نیٹ ورک کے اندرونی براڈ کاسٹ مینجمنٹ پورٹل تک رسائی بھی حاصل کرلی۔ سائبر حملہ کے نتیجے میں سن ٹی وی کے مختلف ٹیلی وژن چینلز کی نشریات عارضی طور پر متاثر اور تبدیل ہوگئیں۔ ہیکرز نے نشریات روک کر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بینر اسکرین پر چلا دیے۔ ہیکرز نے حملوں کے تسلسل میں رینسم ویئر نامی ایک اور سائبر حملہ کرکے 1800 ڈومین سسٹمز بھی لاک کر دیے۔ ماہرین کے مطابق ہیکنگ کے یہ واقعات بھارت کے سائبر تحفظ اور مضبوط ڈیجیٹل سیکیورٹی کے بلند و بانگ دعوؤں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں۔ آئی ٹی پاور کے دعوے دار بھارت کے اہم چینلز پر سائبر حملوں نے اس کے ڈیجیٹل دفاع کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے، یہ سائبر حملے بھارتی سیکیورٹی نظام بالخصوص آئی ٹی شعبے میں موجود سنگین انتظامی اور تکنیکی خامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل