Thursday, July 02, 2026
 

پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان

 



پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت آئندہ چند روز میں فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کی اکثریت آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں ہے جبکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت بھی انتخابات کے بائیکاٹ کی حامی ہے۔ پی ٹی آئی کے اکثریت رہنماؤں کا موقف ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے مواقع نہیں مل رہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کی طرح آزاد کشمیر میں بھی وہی سلوک ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند رہنما انتخابات میں حصہ لینے کے حامی ہیں تاہم انتخابات کا حتمی فیصلہ پی ٹی آئی قیادت کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل