Thursday, August 20, 2026
 

قومی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان نے ہاکی ٹیم کی کوچنگ پر سوالات کھڑے کر دیے

 



اپنے دور کے عظیم فارورڈ اور سابق قومی ہاکی کپتان اولمپین حنیف خان نے کہا کہ  اب وقت آگیا ہے کہ سینیئر کھلاڑیوں کو خدا حافظ کہہ دیا جائے اور نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کی ناکامی اور شکست پر بہت افسوس ہے لیکن اب مستقبل پر نگاہیں رکھنے کی ضرورت ہے، اگلے عالمی کپ کے لیے ابھی سے تیاری کا آغاز کر دیا جائے۔ 1984 کے اولمپک کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن 68 سالہ حنیف خان نے کہا کہ یہ بد قسمتی رہی  کہ پاکستان عالمی کپ میں ایک میچ بھی جیت نہیں سکا، حنیف خان نے پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ پر بھی سوالات کھڑے کر دیے اور کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ ایک گول کیپر کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 5-3سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ پاکستان کی عالمی کپ مہم اختتام پذیر ہوگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل