Loading
جنوبی افریقا کے پہاڑی علاقے میں ایک مسافر بس ہولناک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 42 افراد ہلاک اور 30 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ لیمپوپو صوبے کے قصبے ماکھاڈو کے قریب N1 ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثے کا شکار بس گکیبرہا سے روانہ ہوئی تھی اور زمبابوے و ملاوی جانے والی تارکینِ وطن مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔ ایک موڑ کاٹتے ہوئے اچانک بس نے توازن کھو دیا اور سڑک سے پھسل کر سیکڑوں فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔ ہلاک ہونے والوں میں 18 خواتین، 17 مرد اور 7 بچے شامل ہیں جن میں سے ایک بچے کی عمر صرف 10 ماہ ہے۔ امدادی ٹیموں نے رات بھر ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری رکھا کس کے دوران 30 زخمی مسافروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ افراد اب بھی بس کے اندر دبے ہو سکتے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ ڈرائیور نیند یا تھکن کا شکار تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل