Loading
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ایسے پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے 'اومکارا' میں بپاشا باسو کے کردار اور روہت شیٹھی کی کامیاب فلم 'گول مال' کو بھی انکار کیا تھا، جو ان کے کیریئر میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتے تھے۔ ایشا دیول، جو بالی ووڈ کے لیجنڈز دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ہیں، نے 2002 میں فلم "کوئی میرے دل سے پوچھے" سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی بلاک بسٹر کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ ایشا نے کہا کہ میں نے کئی اچھے پروجیکٹس کو ٹھکرایا، اور اگر میں انہیں کرتی تو میرا کیریئر مختلف ہوتا۔" ایشا نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انکار کرنے والی فلموں کی فہرست بہت طویل ہے، اور اگر وہ ان پروجیکٹس میں کام کرتیں تو ان کی فلمی کامیابیاں مختلف ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فہرست بتاؤں تو لوگ مجھے چپل ماریں گے۔ ایشا دیول نے 2012 میں بزنس مین بھرت تختیانی سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایشا کو ویب سیریز 'ہنٹر ٹوٹے گا نہیں توڑے گا' میں دیکھا گیا، جبکہ ان کے بھائی سنی دیول کی فلم 'غدر 2' نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل