Monday, February 03, 2025
 

رکی پونٹنگ کے بعد روی شاستری کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی

 



سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے روی شاستری نے پیشگوئی کی کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا کی کارکردگی ہمیشہ ہی شاندار رہی ہے اس لیے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو یہی دو ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا روی شاستری نے سیمی فائنل کے حوالے سے کہا کہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آ سکتی ہیں۔ انہوں نے اپنی فائنل اورسیمی فائنل کی فہرست میں پاکستان کو نظر انداز کیا۔ چند روز قبل، سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی چیمپیئنز ٹرافی کی دو فائنلسٹ ٹیموں سے پاکستان کو نکال دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اور آسٹریلیا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیمیں ہو سکتی ہیں۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل