Loading
شہر قائد میں رمضان المبارک میں سردی رہے گی یا نہیں، اس حوالے سے پیش گوئی سامنے آ گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں کل منگل اور پرسوں بدھ کو سردی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کو دن کے مقابلے میں رات میں ٹھنڈے موسم کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ منگل اور بدھ کو شہر کا درجہ حرارت بھی 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دریں اثنا رمضان المبارک کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ماہ صیام کے ابتدائی دنوں میں کراچی کا موسم بہتر رہنے کی توقع ہے، تاہم دن نسبتاً گرم اور راتیں سمندری ہواؤں کی وجہ سے بہتر موسم کے زیر اثر رہیں گی۔ کراچی میں 20 مارچ سے گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم موسم ہی کے زیر اثر گزرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل