Loading
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یو ایف سی فائٹ نائٹ میں بطور وی آئی پی مہمان کے شرکت کی جہاں ان کے حمایت یافتہ فائٹر کو کیریئر کی پہلی شکست ہوگئی۔ ریاض میں منعقد ہونے والی فائٹ نائٹ میں رونالڈو کی شرکت کا مقصد شارا میگومیدوف اور مائیکل پیج کے درمیان ہونے والے مقابلے کو دیکھنا تھا۔ بدقسمتی سے رونالڈو کی سپورٹ کے بعد میگومیدوف کو 2017 میں ڈیبیو کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرتگالی اسٹار نے روسی فائٹر کے ساتھ مقابلے سے قبل ایک پرومو میں حصہ لیا جس میں ان کو النصر کلب کی دو شرٹوں کے ساتھ دیکھے گئے جن پر ان دونوں کے نام تھے۔ میگومیدوف نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آپ ہمارے لیے، کھلاڑیوں کے لیے فخر ہیں۔ آپ کے وقت کے لیے شکریہ ، آپ نے مجھے بڑا حوصلہ دیا۔یکم فروری کو سعودی عرب میں یو ایف سی فائٹ میں آپ کا انتظار رہے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل