Wednesday, February 05, 2025
 

بھارت میں تنخواہ اور پنشن نے ہتھیار خریداری کا بجٹ ہڑپ کر لیا

 



مودی سرکار نے پچھلے دنوں نیا بجٹ پیش کرتے ہوئے دفاع کے لیے 6810 ارب روپے (78.7 ارب ڈالر) مختص کردیے۔ یوں پچھلے سال کی نسبت رقم میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا مگر اس رقم میں سے 4700 ارب بے پناہ پھیلے سیکیورٹی سیٹ اپ کی افرادی قوت کی تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہوں گے، 310 ارب کے مختلف اخراجات ہیں۔ صرف 1800ارب سے جدید ہتھیار و سامان خریدا جائے گا۔ بھارتی ماہرین عسکریات نے اخراجات کے اس رجحان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کبھی بھارتی مسلح افواج معاصرین کے ہم پلّہ نہیں بن پائیں گی۔ بھارت کا جنگی بجٹ امریکہ ، چین اور روس کے بعد چوتھا بڑا ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل