Loading
بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کے سابق کمانڈرکے انکشافات نے 1971 کی جنگ سے متعلق بیانیہ کو تبدیل کردیا ہے۔ 74 سالہ زین العابدین نے جو امریکی شہر پنسلونیا میں مقیم ہیں ،یوٹیوب چینل وائٹ نیوز بنگلہ سے انٹرویو میں کہا کہ 1971ء نے جنوبی ایشیا کی تاریخ کا رخ بدل دیا تھا۔ کمانڈر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے ہی ملک اور اپنے ہی بھائیوں کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہدکے بعد حاصل ہونیوالا ملک ہمیں لڑتے دیکھے گا۔ انھوں نے انکشاف کیا مکتی باہنی کے کارندوں کو بھارت میں مسلح تربیت دی گئی اور وہ بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ زین العابدین نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بے دخلی، فرار اور بھارت میں قیام کے متعلق کہا وہ وہاں نظر بند اورحکومتی کنٹرول میں ہے، بھارت اسے رہا نہیں کرے گا کیونکہ وہ ظاہر کر دے گی کہ اسے بنگلہ دیش پر قبضے کیلئے استعمال کیا گیا۔ سابق کمانڈر نے انکشاف کیا بطور مصنف دنیا کے سامنے "بھارت کا بدصورت چہرہ" بے نقاب کر رہا ہوں،وہ ایک دن ضرور ٹکڑے ٹکڑے ہو گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل