Thursday, February 20, 2025
 

پی ٹی آئی کا حصہ نہیں پھر مقدمات کا سامنا کیوں کر رہا ہوں، فواد چوہدری

 



سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ جب یہ لوگ اپوائنٹ ہوئے ہیں تو ان لوگوں کو شاید اس لیے اپوائنٹ کیا گیا ہوکہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہی کرلیں اور معاملات کو آگے بہتر کرنے کی کوشش کر لیں کیونکہ اس کے علاوہ ان کی اپوائنٹمنٹ کی کوئی اور لاجک سمجھ نہیں آتی ہے، کیونکہ یہ سارے پی ٹی آئی میں 9مئی کے بعد آئے ہیں، ان کا توکوئی تعلق ہی نہیں ہے تحریک انصاف سے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے لوگ آئے ہیں ان کے اوپر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، آپ کے سامنے ہے کہ جیسے یہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہوں تو پھر میں اڑتالیس مقدمات کا سامنا کیوں کر رہا ہوں؟ میں اس وقت ای سی ایل پر کیوں ہوں؟ ہمارا جو اس وقت معاشی قتل عام کیا گیا جن تکلیفوں سے میں، میرا خاندان ، ہم لوگ گزرے ہیں اور گزر رہے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا عمران خان کی رہنمائی کی روشنی میں ہماری تو یہی خواہش اور کوشش ہو گی کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنے اور ان سب کو ساتھ لے کر چلا جائے، ساتھ لے کر چلتے ہوئے، عید کے بعد تحریک میں شدت آنی چاہیے، اس بار ہمارا مطالبہ نئے انتخابات ہو گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل