Friday, February 21, 2025
 

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی بابراعظم کو بڑا جھٹکا، اہم اعزاز سے محروم

 



چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز پر پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم اہم اعزاز سے محروم ہوگئے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی بلے باز شبمن گل نے سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔  چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ 25 سالہ شبمن گل نے حال ہی میں احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کر کے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی، جو انہوں نے سب سے پہلے 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے دوران حاصل کی تھی۔   نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابراعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پانچویں، سری لنکا کے چریتھ اسالنکا آٹھویں، اور پاکستان کے محمد رضوان 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔   پاکستان کے سلمان علی آغا نے سب سے بڑی چھلانگ لگائی، 24 درجے ترقی کر کے 48 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔   مہیش تھیکشانا دنیا کے نمبر ون ون ڈے بولر بن گئے   سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشانا نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، سری لنکن ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شامل نہیں ہے۔   بولرز میں راشد خان دوسرے نمبر پر چلے گئے، جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو نے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔  آل راؤنڈرز میں محمد نبی کی بادشاہت برقرار آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجہ ترقی کر کے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔   چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے قبل یہ تازہ ترین رینکنگز ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنا رہی ہیں، جہاں دنیا کے بہترین کھلاڑی عالمی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل