Loading
ریتی بجری کی آڑ میں ہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت سپرہائی وے چیک پوسٹ پر کارروائی کی، جس میں اندرون سندھ سے آنے والے ریتی بجری سے لدے مشکوک ڈمپر سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی گئی۔ ڈمپر نمبر TAF-329 میں ریتی بجری کی آڑ میں 6600کلو چھالیہ کراچی منتقل کی جارہی تھی ، جس کی مالیت 66لاکھ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے ڈمپر اور اسمگل شدہ مضرصحت چھالیہ اے ایس او گودام منتقل کردی۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے 2کروڑ روپے مالیت کے ڈمپر کو بھی چھالیہ کے ساتھ ضبط کرلیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل