Loading
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو ایک ہی وینیو دبئی میں تمام میچز کھیلنے پر دنیا بھر کی تنقید کا سامنا ہے۔ سابق پاکستانی پیسر جنید خان نے کہا ہے کہ کچھ فتوحات شیڈول کی وجہ سے ہیں۔ جنید خان نے منفرد کھوج لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ایونٹ کیلیے کراچی، راولپنڈی، دبئی اور لاہور کے سفر میں مجموعی طور پر 7150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقا کو کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی کیلیے 3286 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑی، میچز کے درمیان یہ سفر ٹیموں کی پرفارمنس پر بھی اثر انداز ہوا۔ جنید خان نے طنزیہ لکھا کہ کچھ ٹیمیں اپنی صلاحیت کی بنیاد پر جیتیں جبکہ کچھ نے شیڈول کی وجہ سے فتوحات پائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل