Monday, March 10, 2025
 

کڑوروں روپے کے فراڈ میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

 



54 کروڑ روپے کی خورد برد کے مقدمے میں  بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے خاوند عاطف محمد خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کے فراڈ کرنے کے مقدمے میں ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ تفتیشی افسر کے مطابق فراڈ میں ملوث مزید لوگوں کو گرفتار کرنا ہے، ایف آئی اے نے ڈیفنس فیز6 میں شوبز اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مارا۔ گرفتار ملزم 54 کروڑ روپے سے زائد رقم کے فراڈ میں ملوث ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل