Monday, March 10, 2025
 

بھارتی کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع، جانیے کون کتنا مہنگا ہے؟

 



چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار فتح کے بعد بھارتی کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی نے بھارتی کرکٹرز کی مارکیٹ ویلیو کو مزید مستحکم کر دیا ہے خاص طور پر کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مقبولیت کو ایک نیا عروج ملا ہے۔ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اس وقت ملک کے سب سے مہنگے برانڈ ہیں جن کی برانڈ ویلیو 227.9 ملین ڈالر (تقریباً 2000 کروڑ روپے) ہے۔ یہ کسی بھی بھارتی اداکار یا دیگر مشہور شخصیات سے زیادہ ہے جن میں رنویر سنگھ (203.1 ملین ڈالر) اور شاہ رخ خان (120.7 ملین ڈالر) شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان بھارتی کپتان روہت شرما کی برانڈ ویلیو اس وقت 41 ملین ڈالر (تقریباً 344 کروڑ روپے) ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد خاص طور پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ان کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جنہوں نے فائنل میں دباؤ کے لمحات میں 18 رنز بنائے، ان کی موجودہ برانڈ ویلیو 38 ملین ڈالر ہے اور ماہرین کے مطابق ان کی مارکیٹ ویلیو میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔ مزید پڑھیں: بھارت نے تیسری مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر کتنی انعامی رقم اپنے نام کی؟ بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر بھی ملک کے ٹاپ 10 قیمتی برانڈز میں شامل ہیں جن کی برانڈ ویلیو 91.4 ملین ڈالر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو میں نمایاں بہتری آئے گی اور وہ مزید اسپانسرشپ معاہدے حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ برانڈ ویلیو کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟ کسی بھی کھلاڑی یا مشہور شخصیت کی برانڈ ویلیو درج ذیل عوامل پر منحصر ہوتی ہے: کیرئیر کی کامیابی: کسی کھلاڑی کی میدان میں کامیابی سب سے اہم عنصر ہوتا ہے۔ جتنے زیادہ ٹائٹلز جیتے جاتے ہیں، اتنی ہی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایوارڈز اور مثبت خبروں میں رہنا: اگر کوئی کھلاڑی مثبت خبروں میں رہتا ہے اور ایوارڈز حاصل کرتا ہے تو اس کی مقبولیت اور برانڈ ویلیو بڑھتی ہے۔ سوشل میڈیا فالوونگ: جتنا زیادہ کوئی شخصیت سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے اور ٹرینڈ بنائے اتنی ہی اس کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے۔ برانڈ اینڈورسمنٹ: اگر کوئی کھلاڑی یا شخصیت ماضی میں کسی برانڈ کی تشہیر کر چکی ہے اور اس سے کمپنی کو فائدہ ہوا ہے تو اس کی مارکیٹ ویلیو بڑھ جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل