Loading
انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی سوات کے ایم پی اے علی شاہ کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے 8 ستمبر کو سنگجانی جلسے پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایم پی اے علی شاہ کو ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسکیوشن نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے علی شاہ کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم ایم پی اے علی شاہ کو دوبارہ 11 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سوات سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل