Loading
کراچی میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات کے بعد شہریوں نے لٹیروں سے خود نمٹنا شروع کردیا، جس کے بعد شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کے 2 واقعات سامنے آ گئے۔ نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ویگو گاڑی میں سوار گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی؛ دوران ڈکیتی شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فیملی کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہو رہے تھے کہ ویگو گاڑی میں سوار گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جب کہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ۔ واقعے کے بعد ویگو گاڑی میں سوار افراد بھی چلے گئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ علاوہ ازیں ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا، جن کی لاشیں پولیس نے اسپتال منتقل کیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل