Wednesday, March 12, 2025
 

99 برس سے غائب کتاب لائبریری کو لوٹا دی گئی

 



امریکا میں لائبریری سے نکلوائی گئی ایک کتاب 99 برس بعد واپس لوٹا دی گئی۔ نیو جرسی کے علاقے برکیلے ٹاؤن شپ کی رہائشی 81 سالہ خاتون میری کُوپر اپنی والدہ کے سامان میں کچھ ڈھونڈ رہی تھیں جہاں انہیں اپنے نانا کی 99 برس پرانی کتاب ملی جو انہوں نے لائبریری سے نکلوائی تھی۔ منصف اے نیلی ہال کی لکھی گئی ’ہوم میڈ ٹوائز فار گرلز اینڈ بوائز‘ مارچ 1926 میں اوشیئن کاؤنٹی لائبریری سے نکلوائی گئی تھی۔ میری کُوپر نے معلوم ہوا کہ ان کے نانا چارلس ٹِلٹن وہ شخص تھے جنہوں نے اپنے انتقال سے ایک برس قبل یہ کتاب لائبریری سے لی تھی۔ میری کُوپر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ان کا خیال تھا کہ ان کے پوتے پوتیاں نہیں ہیں اور ان کے بچے بوڑھے ہو رہے ہیں۔ اگر ان کے بیٹے نے یہ کتاب لے لی تو معلوم نہیں وہ اس کا کیا کرے گا۔ لہٰذا انہوں نے فیصلہ کیا کہ کتاب کو لائبریری میں ہونا چاہیئے۔ اس متعلق لائبریری نے کہا کہ کتاب کی واپسی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب لائبریری اس برس اپنی 100 سالگرہ منا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل