Loading
پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہوگا ، جس کے بعد 14 سے 16 مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، تاہم ابھی تک بارش نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مزید موسم خشک رہے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل