Loading
نامعلوم افراد کی جانب سے گورنمنٹ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ڈی ای او کی جانب سے تمام صورت حال سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کو بھی طالبان کی جانب سے بھتہ دینے کا خط موصول ہوا ہے، جس میں انہیں بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل