Loading
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان بابراعظم نے اسپنر کیخلاف پیش آنے والی مشکلات پر مجھ سے فون کرکے مدد طلب کی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور (انکے کزن) بابراعظم نے اسپنر کیخلاف مشکلات پیش آنے پر انہیں فون کرکے مدد طلب کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے فون پر مجھے کہا تھا کہ عمر بھائی، مجھے اسپنرز کیخلاف تھوڑی مشکل ہورہی ہے، وہ اکثر مڈ وکٹ پر اسپنرز کیخلاف وکٹ گنوا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور سابق کپتان پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی عمر اکمل نے کہا کہ میں نے بابراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ وہ اسپنر کا سامنا کرتے ہوئے گیند پر نظر رکھیں جب تک بال انکی طرف نہ آجائے تاکہ وہ بروقت فیصلہ کرسکیں کہ شارٹ کس سمت میں کھیلنا ہے۔ مزید پڑھیں: رضوان نے نسیم کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیوں؟ ویڈیو وائرل دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹر نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا الزام بھی بابراعظم پر ڈالتے ہوئے کہا کہ انکی 5 سالہ کپتانی کے دور میں بنچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔ مزید پڑھیں: ٹی20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے بتایا کہ جب ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز بنارہے تھے تو بورڈ کے اعلیٰ حکام سے واپسی کیلئے کہا، انہوں نے بابراعظم سے بات بھی کی، جس کے بعد میں نے بابراعظم سے کہا کہ مجھے مناسب موقع دیں، بہتر فنشر ہوں تاہم میری درخواست کو نظر انداز کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل